آئی جی اسلام آباد کی زیر صدار ت سنٹرل پولیس آفس میں9 محرم الحرام کی سکیورٹی کے سلسلہ میں اجلاس

رم الحرام کی سکیورٹی انتہائی اہمیت کی حامل ہے ، اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی2200 اہلکارسکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،آئی جی اسلام آباد

اتوار 7 اگست 2022 19:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2022ء) آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں9 محرم الحرام کی سکیورٹی کے سلسلہ میں اعلی سطحی اجلاس منعقدہوا ،آئی جی اسلام آباد ڈاکٹراکبرناصرخان نے کہاکہ9محرم الحرام کی سکیورٹی انتہائی اہمیت کی حامل ہے ، اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی2200 اہلکارسکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،تمام متعلقین جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بر وئے کار لائیںجائیں،جلوسوں اور مجالس کی نگرا نی وسرویلنس سیف سٹی کیمروںا ورڈرونز کی مدد سے کی جائے گی،جسکے کیلئے مرکزی کنٹرول روم سیف سٹی اسلام آباد میں قائم کیا گیا ہے،تمام شہریو ںکی حفاظت اولین تر جیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں 09محرم الحرام کی سکیورٹی کے سلسلہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز،ڈی آئی جی ہیڈکواٹرز، ڈی آئی جی سیف سٹی، تما م اے آئی جیزاورتمام زونل ایس پیزنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

آئی جی اسلام آباد نے شرکاء میٹنگ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ9 محرم الحرام کی سکیورٹی انتہائی اہمیت کی حامل ہے ،جسکی سکیورٹی ڈیوٹی کیلئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی2200اہلکار فرائض منصبی سر انجام دیں گے۔

انہوں نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ امام بارگاہوںاورمتعلقین جلوس سے میٹنگز کریں ،ان میٹنگز کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیا جائے اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ9 محرم الحرام کے تمام ترسیکیورٹی انتظامات کی نگرانی ڈی آئی جی آپریشنزسہیل ظفر چٹھہ خود کریں گے،ضلع بھر کی امام بارگاہوں اور برآمد ہونے والے جلوسوں کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں، امام بارگاہوں میں مجالس اور برآمد ہونے والے جلوسوں کی سیف سٹی کیمروں،سمارٹ کار،سرویلنس کیمروں اور ڈرون کیمروں کے ذریعے مکمل طور پر کوریج کی جائے گی ،جسکا مرکزی کنٹرول روم سیف سٹی اسلام آباد میں قا ئم کیا گیاہے،جس کی نگرانی ڈی آئی جی سیف سٹی خود کریں گے، جلوسوں کے راستوں میں آنے والی چھوٹی بڑی تمام گلیوں اورغیرضروری راستوں کو خار دارتاروں کے ذریعے بند کیا جائے گا ،ایس ایس پی ٹریفک اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ گاڑیوں کی پارکنگ امام بارگاہوں سے دور رکھی جائے شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے متبادل راستوں کا بندوبست کیا جائے،جلوسوں کے راستے میں آنے والی تمام بلڈنگ کی چھتوں پرکمانڈوز اور سنائیپرز کو تمام ضروری سامان کے ساتھ تعینات کیا جائے گا،جلوس کے فرنٹ لائن میں بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ جلوس کے راستوں میں جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے روبوٹ کے ذریعے تمام ترعلاقے کی سرچنگ کریں گے ،ا سپیشل برانچ کا عملہ اور رضا کاراس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جلوس میں شامل ہونے والے تمام عزاداران بغیر چیکنگ کے جلوس میں شامل نہ ہوں،جلوس میں شامل ہونے والی خواتین کیلئے الگ راستے اور انکی چیکنگ کیلئے لیڈیز پولیس اہلکار تعینا ت کئے جائیں گے، تمام زونل ایس پیز امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کریں اور ان کو حکومتی ایس او پیز پر عملدر آمد کرنے کے بارے میں آگاہ کریں اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے ساتھ اوقات کار کی پابندی کو یقینی بنائیں ،امام بارگاہوں میں آنے والے عزاداروں کوواک تھرو گیٹ کے ذریعے داخلے کو یقینی بنائیں۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو تمام تر سہولیات مہیا کیں جائیںگی تاکہ وہ اپنے فرائض منصبی کو بخوبی انجام دے سکیں، سیکورٹی انتظامات میں کوتاہی اور لاپرواہی ہر گزبرداشت نہیں کی جائے گی۔