Live Updates

فواد چوہدری کا 2011 میںن پیپلزپارٹی کے اکاونٹ اوپننگ کا دعوی درست نہیں، پیپلزپارٹی کا اوپننگ بیلنس 435397 ہے،سلیم مانڈوی والا

cفواد چوہدری نے پیپلزپارٹی کے اکاونٹس اور آڈٹ تفصیلات کو مکس کر کے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی،پیپلزپارٹی کوئی تفصیلات چھپانے اور ریکارڈ میں رد و بدل پر یقین نہیں رکھتی،بیان

اتوار 7 اگست 2022 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2022ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سلیم مانڈی والا نے فواد چوہدری کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر ہیں،تمام ارکان پارلیمنٹ کا تعلق بھی پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین سے ہے،بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین ہیں،تمام فنڈز پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے نام پر لئے جاتے ہیں الیکشن کمیشن رولز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے اکاونٹس سے کبھی رقم پی پی پی پی کو منتقل نہیں ہوئی،پیپلزپارٹی کے اکاونٹس کی سیکرٹری جنرلز کے دستخط شدہ تفصیلات الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کیں،الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کی تفصیلات کو درست قرار دے چکا ہے، جاری بیان کے مطابق سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ فواد چوہدری کی جانب سے 2011 میںن 41,472,7779 اکاونٹ اوپننگ کا دعوی بھی درست نہیں،پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی اوپننگ اکاونٹ رقم 41 کروڑ نہیں بلکہ 2011 میں 365,865,372 ہے،پاکستان پیپلزپارٹی کا اوپننگ بیلنس 435397 ہے،اوپننگ بیلنس آڈٹڈ اعداد و شمار سے اٹھائے گئے ہیں جو 2010 میں پہلے ہی ریکارڈ کا حصہ ہے،پاکستان پیپلزپارٹی اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے اکاونٹس اور آڈٹ کی تفصیلات ہر سال الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرائی جاتی ہیں فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن کے رولز پڑھنے چاہئے،الیکشنز ایکٹ 2017 کی شق 210 کے تحت سیکرٹری جنرل کے پاس یہ اختیار ہے کہ انکے دستخط کے ساتھ تفصیلات جمع کرائی جائیں،فواد چوہدری نے پیپلزپارٹی کے اکاونٹس اور آڈٹ تفصیلات کو مکس کر کے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے،پاکستان پیپلزپارٹی کوئی تفصیلات چھپانے اور ریکارڈ میں رد و بدل پر یقین نہیں رکھتی،تحریک انصاف کو چیلنج کرتے ہیں کہ کوئی بھی آکر فارن فنڈنگ کیس پر بحث کرے، پیپلزپارٹی تیار ہے،آڈٹ رپورٹ ایک پبلک ڈاکیومنٹ ہے، فواد چوہدری کو اس طرح عوام کو گمراہ نہیں کرنا چاہئے،پیپلزپارٹی کے اکاونٹس سے متعلق حقائق دیکھنے ہیں تو الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ پر بھی حقائق دیکھے جا سکتے ہیں،پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کی طرح نہ اکاونٹس چھپائے ہیں نہ ڈونرز اور نہ ہی آڈٹ کی تفصیلات۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات