ظ*،بدعنوان عناصر ملک کے وسائل پر قابض، انہیں لوٹ رہے ہیں ،مولاناعبدالحق ہاشمی

اتوار 7 اگست 2022 20:20

) کوئٹہ(آن لائن)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ پاکستان بدعنوان نااہل امریکی غلام حکمرانوں ،ذاتی مفادات کیلئے کوشاں استبلشمنٹ کی وجہ سے ترقی وخوشحالی اور دیانت داری سے دورہوتاجارہا ہے ،بدعنوان عناصر ملک کے وسائل پر قابض انہیں لوٹ رہے ہیں حکمران نہ اللہ سے ڈرتے ہیں نہ انہیں عوام وملک کی فکر ہے انہیں امریکی احکامات کا انتظارہے سودی امریکی نظام اور بھاری سودی قرضوں میں خیر نہیں ترقی وخوشحالی کیلئے دیانت داری اخلاص نیک نیتی اور عوام وملک سے محبت کرنا ہوگا ۔

محرم الحرام ظلم وجبر کے خلاف اور نفاذ اسلام وقربانی کا سبق دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے عدالتوں ،پارلیمنٹ سمیت ہر جگہ اللہ کے قانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے انگریز کے قانون کے بجائے انسانیت کے قانون اللہ ورسول کے قانون میں ترقی خوشحالی سکون اطمینان ہے ۔

(جاری ہے)

سوداللہ اور اس کے رسول سے جنگ ،معیشت کیلئے تباہی وبربادی ،کاروبار سے برکت ،زندگی سے سکون چھیننے والا بربادی نظام ہے جس سے کسی صورت کلمہ گو تسلیم نہیں کرتا۔

سودی نظام نے ملک وقوم اور معیشت کو سخت نقصان پہنچاہے ۔ملی یکجہتی کونسل نے ان اطلاعات پر کہ حکومت نے وفاقی شرعی عدالت کے سود کے خلاف فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے حکمرانوں کو خبردار کیا کہ وہ سودی نظام کو تقویت دینے سے باز رہیں، اگر ایسا ہوا تو یہ آئین پاکستان سے بغاوت تصورکیا جائے گا۔ سود اللہ اور رسولؐ کے ساتھ جنگ ہے، اگر حکمرانوں نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ جنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیاہے تو جماعت اسلامی عوام الناس ،ملک وملت کے خیرخواہوں کیساتھ ملکر اس ظلم وجبر کے خلاف بھر پور جدوجہد کریگی ۔

عوام الناس علمائے کرام سپریم کورٹ میں سود کے حق میں اپیل کرنے والے سٹیٹ بنک اور دیگر بنکوں کی مذمت کریں اور قرآن و سنت کی روشنی میں سود کے نقصانات سے قوم کو آگاہ کریں۔ اسی طرح سودی نظام کے محافظ بنکوں حبیب بنک، یو بی ایل، نیشنل بنک، مسلم کمرشل بنک کا مکمل بائیکاٹ کی اپیل کریں۔ ان بنکوں کے کھاتے داروں کی یہ شرعی ذمہ داری ہے کہ وہ ان بنکوں سے اپنے اکائونٹ نکال لیں۔

سود خوروں کے خلاف اللہ اور رسولؐ کی طرف سے اعلان جنگ ہے اور ہم اس جنگ میں اللہ اور رسولؐ کے ساتھ ہیں۔70سال سے قرآن و سنت اور آئین و قانون سے انحراف کا نظام ناکام ہو گیا ہے۔ ریاستی اداروں کا عوام پر مسلط کردہ ڈاکٹرائین فرسودہ اور عذاب بن گیا ہے۔جماعت اسلامی استعماری قوتوں کی حاکمیت اور انسانوں پر انسانوں کی حاکمیت ختم کر کے ایک اللہ کی حاکمیت اور نظام مصطفی کا غلبہ لانا چاہتی ہے۔

وفاقی شرعی عدالت کے سود خاتمہ اور اسلامی معاشی نظام کے نفاذ کے لیے حکومت نے کوئی اقدام نہیں کیے، کوئی لائحہ عمل اور روڈ میپ نہیں دیا۔ سپریم کورٹ میں سٹیٹ بنک اور دیگر بنکوں کی پٹیشن کے پیچھے حکومت ہے۔ عوام کے لیے حکومتی رویہ ناقابل برداشت ہے اور پٹیشن غیر آئینی اور اللہ اور رسولؐ سے بغاوت ہے۔ غلام ذہن اللہ کی غلامی کی بجائے اغیار اور استعماری قوتوں کی غلامی پر راضی ہیں