م*ٹنڈوآدم ، پولیس چوروں کو پکڑنے میں ناکام، تاجر برادری اور شہریوں میں سخت تشویش

اتوار 7 اگست 2022 20:20

۵ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2022ء) ٹنڈوآدم میں چور دندناتے پھر رہے ہیں پولیس چوروں کو پکڑنے میں ناکام تاجر برادری اور شہریوں میں سخت تشویش تفصیلات کے مطابق نامعلوم چور رحمانیہ مسجد نزد سندھ بینک ٹنڈوآدم کے باہر سے لاک شدہ ٹنڈوآدم سے معروف تاجر راؤ محمد کامران خلیل کی سی ڈی 70 موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے عینی شاہدین کے مطابق چور کھنڈو روڈ کی جانب فرار ہوئے ہیں جبکہ دوسری واردات میں نامعلوم چور جامع مسجد ٹنڈوآدم کے عقبی دروازے سے تاجر اصغر قریشی کی لاک شدہ سی ڈی 70 موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے ٹنڈوآدم میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں پر تاجر برادری اور شہریوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے انجمن تاجران ٹنڈوآدم کے صدر محمد اقبال بھٹی اور جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد عادل ایسا لگتا ہیکہ چور آزاد ہیں جب چاہیں جہاں سے چاہیں موٹر سائیکلیں چوری کرکے فرار ہوجاتے ہیں چور پولیس کی نظروں سے اس لئے اوجھل ہیں کہ انہوں نے طلسمی ٹوپی پہنی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ٹنڈوآدم شہر میں سیف سٹی کیمروں کے بجٹ کی گذشتہ سال مونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم سے منظوری کے بعد ان کیمروں کے لگنے میں جو بھی عناصر رکاوٹ بنے ہوئے ہیں وہ شہر کے خیر خواہ نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے چوروں کو پکڑنے میں آسانی ہوگی اور یہ بھی پتہ چل جائے گا کہ چور کون ہیں اور ان کا سہولت کار کون ہے انہوں نے کہا کہ بہت جلد ٹنڈوآدم پولیس کی ناقص کارکردگی کے خلاف بڑا احتجاج کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ امن و امان قائم کرنا پولیس افسران کی ذمہ داری جبکہ پولیس افسران اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں اور شہریوں اور تاجروں کو چوروں اور ڈکیتیوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ٹنڈوآدم میں اہل اور ایماندار پولیس افسران تعینات کئے جائیں ٹنڈوآدم میں اے ایس پی تعینات کیا جائے ٹنڈوآدم میں آئی ٹی سسٹم کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ بروقت چوروں کی سرکوبی کی جاسکی