Live Updates

وزیر داخلہ کا ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات میں تعاون نہ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا اعلان

فارن فنڈنگ کے مجرم 8 سال سے قانونی ٹچ سے بھاگ رہے ہیں، اسلامی ٹچ دینے والے فنکاروں کو اب قانونی ٹچ کی ضرورت ہے،رانا ثنا اللہ

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 7 اگست 2022 20:24

وزیر داخلہ کا ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات میں تعاون نہ کرنے والوں کو گرفتار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 7اگست 2022) وزیر داخلہ کا ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات میں تعاون نہ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا اعلان ۔فارن فنڈنگ کے مجرم 8 سال سے قانونی ٹچ سے بھاگ رہے ہیں، اسلامی ٹچ دینے والے فنکاروں کو اب قانونی ٹچ کی ضرورت ہے،رانا ثنا اللہ کی گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات میں جو تعاون نہیں کرے گا اس کو گرفتار کریں گے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ فارن فنڈنگ کے مجرم 8 سال سے قانونی ٹچ سے بھاگ رہے ہیں، اسلامی ٹچ دینے والے فنکاروں کو اب قانونی ٹچ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات میں جو تعاون نہیں کرے گا اس کو گرفتار کریں گے۔عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ عالمی بنارسی ٹھگ غیرملکیوں سے غیر قانونی ڈالر لیتے پکڑے گئے ہیں، فارن فنڈنگ کیس سے پتہ چلا کہ عمران نیازی کتنا گندا کردارہے۔ان کا کہنا تھاکہ شہدا کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے گندے اور گھٹیا کردارہیں، جعلی صادق اور امین کی اصلیت قوم کے سامنے آگئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات