۳بیلا، بلوچستان کے 27اضلاع میں الخدمت فائونڈیشن کے رضاکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں ،جمیل احمد کرد

اتوار 7 اگست 2022 20:40

>بیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2022ء) جماعت اسلامی اور الخدمت فانڈیشن اللہ کی رضا اور لوگوں کی بھلائی کے لیے کام کرتی ہے بلوچستان کے 27اضلع میں ہمارے رضاکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں سیلاب زدگان اور مصیبت زدہ لوگوں کی محدود وسائل میں امداد کی جارہی ہے 5کروڑ روپے تک امدادی اشیاراشن خیمے ادویات اور نقد فراہم کیے جاچکے ہیں سندھ کے عوام اور مخیر حضرات نے بلوچستان کے سیلاب زدہ بھائیوں بہنوں بیٹیوں اور بیٹوں کی مددمیں بھرپور حصہ لیا ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی اور الخدمت فانڈیشن بلوچستان کے صوبائی صدر جمیل کرد نے اتوار کے روز بیلا میں آن لائن اور عوامی پریس کلب بیلا کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فانڈیشن کے رضاکار اب تک بلوچستان بھر میں چالیس سے پچاس ہزار متاثرین کو ریسکیو کرچکے ہیں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے حکومتوں نے جو ناقص ڈیمز بنائے وہ ٹوٹ کر تباہی کے باعث بنے ہیں ہمارے پاس میشنری نہیں ہے جہاں تک رضاکاروں کی پہنچ ممکن ہوئی ہے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں اور پیدل چل کر متاثرین تک پہنچ کر امدادی سرگرمیاں کی ہیں انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات اللہ تعالی کی طرف سے اپنے بندوں کے لیے آزمائش ہیں مشکل کی اس گھڑی میں مصیبت زدہ لوگوں کے ساتھ ہم آخری دم تک ساتھ رہیں گے جماعت اسلامی اور الخدمت کے فانڈیشن کے رضاکاروں نے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد دن رات جاری رکھی ہے اس موقع پر ڈزاسٹر مینجر سندھ خیر محمد تنیو صوبائی ضلعی امیر مولانا عبدالمالک رونجھو رہنما عبدالستار رونجھو صوبائی نائب امیر بلوچستان حافظ محمد اسماعیل مینگل عبدالخالق رونجھو کرامت علی و دیگر موجود تھی