9ویں محرم کے جلوس کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات، آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اہم اجلاس

مرکزی جلوس کے لیے 2200پولیس اہلکار تعینات، تمام راستے کی سیکورٹی فول پروف بنائی جائے گی ّڈرون کیمروں سے نگرانی کے ساتھ سیف سٹی کے کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے ، اجلاس میں فیصلہ پ* تمام متعلقین جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بر وئے کار لائیں ،جلوسوں/ مجالس کی نگرا نی سیف سٹی وڈرونز کی مدد سے کی جائے گی ،تمام شہریو ں کی حفاظت اولین تر جیح ہے ،محرم الحرام کے تمام ترسیکیورٹی انتظامات کی نگرانی ڈی آئی جی آپریشنزسہیل ظفر چٹھہ خود کریں گے، آئی جی ڈاکٹر اکبر ایس بابر

اتوار 7 اگست 2022 20:40

ؑاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2022ء) وفاقی دارلحکومت میں 9ویں محرم کے جلوس کے لیے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کے لیے آئی جی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا،جس میں تمام پولیس افسران کے ساتھ دیگر خفیہ پولیس کے افسران بھی موجود تھے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد کے مرکزی جلوس کے لیے 2200پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے ،اور تمام راستے کی سیکورٹی فول پروف بنائی جائے گی،ڈرون کیمروں سے نگرانی کے ساتھ سیف سٹی کے کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے ، آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ایس بابر نے کہا کہ تمام متعلقین جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بر وئے کار لائیں ،جلوسوں/ مجالس کی نگرا نی سیف سٹی وڈرونز کی مدد سے کی جائے گی ،تمام شہریو ں کی حفاظت اولین تر جیح ہے ،محرم الحرام کے تمام ترسیکیورٹی انتظامات کی نگرانی ڈی آئی جی آپریشنزسہیل ظفر چٹھہ خود کریں گے، ضلع بھر کی امام بارگاہوں اور برآمد ہونے والے جلوسوں کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں ، جلوسوں کے راستوں میں آنے والی چھوٹی بڑی تمام گلیوں اورغیرضروری راستوں کو خار دارتاروں کے ذریعے بند کیا جائے ،ایس ایس پی ٹریفک یقینی بنائیں گے کہ گاڑیوں کی پارکنگ امام بارگاہوں سے دورہو ، شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے متبادل راستوں کا بندوبست کیا جائے، جلوسوں کے راستے میں آنے والی تمام بلڈنگ کی چھتوں پرکمانڈوز اور سنائیپرز کو تمام ضروری سامان کے ساتھ تعینات کیا جائے گا، جلوس کے فرنٹ لائن میں بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ جلوس کے راستوں میں جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے روبوٹ کے ذریعے تمام ترعلاقے کی سرچنگ کریں گے، جلوس میں شامل ہونے والے تمام عزاداران بغیر چیکنگ کے جلوس میں شامل نہ ہوں۔

ظفر ملک