زمبابوے نے دوسرے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی، سکندر رضا اور ریجس چکبوا کی سنچریاں

اتوار 7 اگست 2022 20:50

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2022ء) زمبابوے نے سکندر رضا اور ریجس چکبوا کی شاندار سنچریوں کی بدولت بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 5 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، زمبابوے نے 291 رنز کا ہدف 48 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، سکندر رضا نے مسلسل دوسری سنچری بنائی اور117 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، ریجس چکبوا نے 102 رنز کی اننگز کھیلی، سکندر رضا کو شاندار آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مرد میدان قرار دیا گیا، واضح رہے کہ سکندر رضا نے پہلے ون ڈے میچ میں بھی 135 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر زمبابوے کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا، اتوار کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنائے، محمد اللہ (ناٹ آئوٹ) 80، کپتان تمیم اقبال 50 اور عفیف حسین 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، سکندر رضا نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں زمبابوے نے مطلوبہ ہدف 47.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، سکندر رضا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 117 رنز بنائے، کپتان ریجس چکبوا نے 102 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی�

(جاری ہے)