مرادان صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ، بنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اتوار 7 اگست 2022 21:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2022ء) خیبر پختونخوا میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ خیبر، مہمند، کرم، ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے محکمہ موسمیات کے مطابق چارسدہ، مرادان صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ، بنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اورکزئی، ڈی آئی خان، شمالی و جنوبی وزیرستان میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بونیر میں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی صوبے میں اتوار کے روز کم سے کم درجہ حرارت پاڑہ چنار میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔