کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش

سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 47اور قائد آباد میں 43 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی

اتوار 7 اگست 2022 21:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2022ء) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش سے موسم خوشکورار ہوگیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ اتوارکی صبح سے ہی جاری رہا، ملیر، بحریہ ٹائون، گڈاپ، گلشن حدید اور قائد آباد میں تیز بارش ہوئی، جبکہ دیگر علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں کہیں بوندا باندی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے شام 5 بجے تک شہر میں ہونے والی بارش کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 47اور قائد آباد میں 43 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ جناح ٹرمینل پر 20 اور اولڈ ایئرپورٹ پر 9.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔پی اے ایف بیس فیصل پر7، سعدی ٹائون میں 6، یونیورسٹی روڈ پر 2.5، کورنگی میں 2.2، مسرور بیس اور کیماڑی میں ایک ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔