Live Updates

پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ، سرجری کے بعد اسلام آباد منتقل کر دیا گیا

ایم پی اے ملک لیاقت خان پر ہونے والے قاتلہ حملے میں ان کے بھتیجے سمیت 3 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 7 اگست 2022 21:46

پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ، سرجری کے بعد اسلام آباد منتقل کر ..
پشاور (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 7اگست 2022) پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ، سرجری کے بعد اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ۔ایم پی اے ملک لیاقت خان پر ہونے والے قاتلہ حملے میں ان کے بھتیجے سمیت 3 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ملک لیاقت خان کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور سے اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ ملک لیاقت کو رشتے داروں کی مرضی سے اسلام آباد شفٹ کیا گیا، ان کی سرجری کی گئی تھی، اب حالت خطرے سے باہر ہے۔ایم پی اے ملک لیاقت خان پر ہونے والے قاتلہ حملے میں ان کے بھتیجے سمیت 3 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے زخمی ایم پی اے ملک لیاقت خان کے پیٹ میں اور کندھے پر متعدد گولیاں لگی ہیں۔

(جاری ہے)

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ان کی مکمل صحتیابی سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

واضح رہے کہ ایم پی اے کے ساتھ زخمی تین افراد بھی ایمرجنسی میں زیر علاج ہیں۔زخمیوں میں ملک لیاقت خان کا بھتیجا حذیفہ بھی شامل ہے جسے پیٹ میں گولیاں لگیں، ان کا بھی آپریشن کردیا گیا جبکہ دیگر زخمیوں میں ایم پی اے کے سیکریٹری شعیب اور دوست شاکر شامل ہیں۔ملک لیاقت گزشتہ شب لوئر دیر میں قاتلانہ حملہ میں زخمی ہوگئے تھے، ان زخمیوں کو تیمرگرہ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور منتقل کیا گیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات