میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں اضافے کی تجویز

اورنج لائن ٹرین کا کرایہ بھی علی ٹاؤن سے ڈیرہ گجراں تک 60 روپے کرنے کی تجویز ، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے سمری وزیراعلیٰ پنجا ب کو ارسال کردی

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 7 اگست 2022 22:01

میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں اضافے کی تجویز
لاہور (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 7اگست 2022) میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں اضافے کی تجویز۔اورنج لائن ٹرین کا کرایہ بھی علی ٹاؤن سے ڈیرہ گجراں تک 60 روپے کیا جائے، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے سمری وزیراعلیٰ پنجا ب کو ارسال کردی ۔تفصیلات کے مطابق میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین کے کرایون میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے جس کے بعد ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے سمری وزیراعلیٰ پنجا ب کو ارسال کردی ہے۔

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ میٹرو بس کا چار کلو میٹر کا کرایہ 20 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اورنج لائن ٹرین کا کرایہ بھی علی ٹاؤن سے ڈیرہ گجراں تک 60 روپے کرنے کی تجویز پیش ہوئی ہے۔اس حوالے سے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ پیش کردہ تجویز کے تحت اسٹاپ ٹو اسٹاپ کرایہ 20 سے 25 روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ اورنج لائن ٹرین کا مکمل روٹ کا کرایہ 40 روپے ہے۔ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ کرائے میں اضافے کی حتمی منظوری کابینہ اجلاس میں دی جائے گی، اورنج لائن کے اخراجات بڑھنے پر کرائے میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے-

متعلقہ عنوان :