ی* سانحہ آٹھ اگست دنیا تاریخ کا بد ترین دہشت گردی کا واقعات ہے ،بلوچستان بار کونسل

اتوار 7 اگست 2022 22:35

ٹ*کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2022ء) بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں سانحہ ا آٹھ اگست کے شہدا کو شاندار الفاظوں میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ آٹھ اگست دنیا تاریخ کا بد ترین دہشت گردی کا واقعات ہے اور آج تک حکومت اور امن و امان بحال کرنے والے خفیہ ادارے ان دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہیں سانحہ آٹھ اگست کے وکلا کو ایک سوچی سمجھی منصوبہ کے تحت نشانہ بنایا گیا جس میں ہمارے قیمتی وکلا ہم سے چھین لئے گئے اس واقعہ میں ہمارے 56وکلا شہید اور 92کے قریب وکلا زخمی ہوئے بیان میں کہا کہ اس دہشت گرد واقعات کے خلاف سپریم کورٹ کے جحج جسٹس قاضی فائز عیسی کے سر براہی میں ایک کمیشن تشکیل دے دی گئی اور اس کمیشن رپورٹ میں دہشت گردی کے واقعات اور اداروں کی کاگردگی پر سوالات اٹھائے گئے لیکن بدقسمتی سے آج تک جسٹس قاضی فائز عیسی کے کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد نہیں کیا گیا اور آج بھی ملک دہشت گردی فرقہ واریت لاقانونیت کا شکار ہے ہمارے وکلا کا قصور یہ تھا کہ انہوں نے ملک کے اندر آئین و قانون کی بالادستی کیلئے آواز بلند کی پرویز مشرف کے خلاف اور آئین کی بحالی تحریک کا آغاز بھی سرزمین بلوچستان سے ہوا اور تحریک میں سب سے بڑھ کر حصہ لینے والے وکلا کو شہید کیا گیا بیان میں کہا کہ بزدل قوتوں اور قاتل دہشت گردوں کا یہ خیال تھا کہ ان جیسے دہشت گردی واقعات کرکے بلوچستان میں عدل کے نظام کو سپوتاژ کریں گے بلوچستان کے وکلا آئین و قانون کی بالادستی کے نعرے سے پیچھے ہٹیں گے بیان میں کہا کہ بلوچستان کے وکلا آج بھی باشعور ہیں اور وہ شہدا آٹھ اگست کے شہدا کے مشن ملک کے اندر آئین و قانون کی بالادستی جمہوریت کی حقیقی معنوں میں بحالی جوڈیشری میں میرٹ جوڈیشری کے اندر کرپشن کے خاتمے کے لیے اپنا جدوجہد جاری رکھیں گے بیان میں کہا کہ بلوچستان بار کونسل سانحہ آٹھ اگست کے مناسبت تمام شہدا کے فیملی کے ساتھ مکمل یکجہتی اور دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتی ہے اور بیان میں مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر سانحہ آٹھ اگست کے جسٹس قاضی فائز عیسی کے کمیشن رپورٹ پر فل فور عمل در آمد کرے بیان میں کہا کہ بلوچستان کے زیر اہتمام شہدا آٹھ اگست کے مناسبت سے تعزیتی ریفرنس یوم عاشور کے چھٹیوں کے بعد منایا جائے گا جس کا اعلان بلوچستان بار کونسل کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا