سیاسی مخالفین کی ایک جماعت کہتی ہے ہم غیبی مدد سے چل رہے ہیں،مزمل اسلم

تحریک انصاف کے علاوہ دیگر جماعتوں کا کوئی حساب کتاب نہیں،ابھی صحیح والا دما دم مست قلندر ہو گا،سابق ترجمان وزارت خزانہ

Abdul Jabbar عبدالجبار پیر 8 اگست 2022 12:24

کراچی (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 8اگست 2022) سابق ترجمان وزرات خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے علاوہ دیگر جماعتوں کا نہ کوئی حساب کتاب ہے اور نہ اکاونٹ آڈیڈ ہیں۔ ایک جماعت نے تو آج تک الیکشن کمیشن کو تفصیلات ہی جمع ہی نہیں کرائیں۔ مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ سیاسی مخالفین کہتے ہیں ہماری جماعت غیبی مدد سے چل رہی ہے،ابھی تو صحیح والا دما دم مست قلندر ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کا تختہ الٹ گیا ہے۔ پاکستان کیساتھ مذاق پر مذاق کیا جا رہا ہے، پاکستان کی معیشت کا تختہ الٹ گیا۔ انہوں نے کہا کہ روپے کی قیمت اس طرح سے گر رہی ہے کہ روپے کا کوئی نام و نشان نہ رہے۔

(جاری ہے)

حکومت پاکستان دیوالیہ کے نام پر پاکستانیوں کے خون پسینے کے اثاثے بیچنے جا رہی ہے۔

مزمل اسلم کا کہنا تحا کہ یہ سازش کے بعد مداخلت ہے۔ معیشت کے لیے ڈالر آکسیجن کی حیثیت رکھتا ہے،ملک کی معیشت میں آکسیجن نہیں آرہی،حکومت کو آئی ایم ایف نے ہی ڈالر کا کوئی نیا ریٹ دیا، ایک دن میں ایک چھوٹی گاڑی کی قیمت میں 5 لاکھ روپے تک اضافہ ہو گیا،عالمی طور پرسرمایہ کار ذہن بنا چکے ہیں کہ پاکستان دیوالیہ ہوچکا۔ یہ سگنل اچھا نہیں ہے۔

اس سے قبل مزمل اسلم کا کہنا تھالہ بینکوں میں ڈالر ختم ہوگئے۔ درآمدات کو بند کیا تو بینکوں میں ڈالر ختم ہوگئے۔ الیکشن نہ کروائے جائیں اس لیے انہوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا، 18 دنوں میں برآمدات کا بیڑہ غرق ہوگیا ہے۔ بینکوں میں ڈالر نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ اعدادوشمار غلط دئیے ہیں،الیکشن کے چکر میں انہوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا۔