مریم نواز کی گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد

پیر 8 اگست 2022 12:45

مریم نواز کی گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کامن ویلتھ گیمز کے جویلین تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے ہمیں قابل فخر بنادیا ہے، شاباش چمپئن۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جویلین تھرو میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا۔