Live Updates

سعد رفیق نے عمران خان کو موجودہ دور کا یزید قرار دیدیا

آپ کے دور کا جبر و جھوٹ ہم نے بھگتا اور قوم نے برداشت کیا ہے،رہنما مسلم لیگ (ن)

پیر 8 اگست 2022 14:10

سعد رفیق نے عمران خان کو موجودہ دور کا یزید قرار دیدیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے اور ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو موجودہ دور کا یزید قرار دیدیا۔عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا تھا کہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ ہمارے پیغمبر پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے راہِ حق پر تھے،کوفہ کے لوگ یزید کے خوف سے ان کی مدد کو نہ نکلے اور اسلام کے عظیم ترین المیے کو وقوع پذیر ہونے دیا گیا۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے، مجرموں کے برسرِاقتدار گروہ جسے امریکی سازش کے ذریعے حکومت میں لایا گیا اور انکے سرپرستوں کے اقتدارکی شکل میں پاکستان آج یزیدیت (فسطائیت)کے نرغے میں ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہا کہ بے شک ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے، اس عہد کے یزید عمران نیازی آپ خود ہیں۔سعد رفیق نے لکھا کہ ایک مطلق العنان ظالم حکمران کلہ حق سے متنفر،کسی بھی قانون اور اخلاقیات سے ماورا، آپ کے دور کا جبر و جھوٹ ہم نے بھگتا اور قوم نے برداشت کیا ہے، حسینیت سے آپ کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات