بورے والا، تھانہ گگومنڈی پولیس کی بڑی کاروائی،دو کاروں میں سوار اسلحہ سے لیس 6جرائم پیشہ افراد گرفتار

پیر 8 اگست 2022 14:59

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2022ء) تھانہ گگومنڈی پولیس کی بڑی کاروائی،دو کاروں میں سوار اسلحہ سے لیس چھ جرائم پیشہ افراد گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد،ملزمان کی اپنی گاوں میں پرانی دشمنیاں چل رہی ہیں۔

(جاری ہے)

تھانہ گگومنڈی پولیس کو اطلاع ملی کہ نواحی گاوں 251/ ای بی سے تعلق رکھنے والے دیرینہ دشمنیوں اور قتل میں ملوث ملزمان اسلحہ سے لیس ہوکر دو کاروں اور ایک موٹر سائیکل پر سوار ہوکر جارہے ہیں اور کسی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتے ہیں جس پر ایس ایچ او آفتاب کیانی نے ناکہ لگا کر دونوں گاڑیوں اور موٹر سائیکل کو روک کر ان پر سوار چھ افراد کی تلاشی لی تو ان سے چھ ناجائز پسٹل،ایک رپیٹر گن اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد کرکے انکے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ملزمان کی شناخت عبداللہ ولد شاہ رسول وٹو،مبشر ولد اختر،فیصل ولد ایوب صابر،عبدالقادر ولد یعقوب قوم وٹو سکنہ251/ای بی،اویس ولد اشرف قوم وٹو سکنہ 187/9 ایل ساہیوال اور نعیم ولد یسین قوم وٹوسکنہ حویلی لکھا کے ناموں سے ہوئی۔

\378