اسرائیل اور اسلامی جہاد میں جنگ بندی ہو گئی، امریکی صدر کا خیرمقدم

پیر 8 اگست 2022 15:44

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) اسرائیل اور فلسطین کی مزاحمتی تنطیم اسلامی جہاد میں جنگ بندی ہو گئی۔ فریقین کے درمیان جنگ بندی پر عمل درآمد جاری ہے۔اسلامی جہاد نے خبردار کیا ہے کہ اگر صیہونی فوج نے دوبارہ حملہ کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے فریقین کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے ثالثی کرانے پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی اموات کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے عام شہریوں کی اموات کو المیہ قرار دیا۔خیال رہے کہ غزہ پر 3 دن کے دوران اسرائیلی فوج کے وحشیانہ فضائی حملوں میں 15 فلسطینی بچوں سمیت 44 افراد شہید اور 360 سے زیادہ زخمی ہوئے۔