24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کیسز 371 نئے کیسز سامنے آئے ‘ اعدادوشمار

کورونا کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی،لاہور سے کورونا وائرس سے 255 کیسز رپورٹ ہوئے

پیر 8 اگست 2022 16:00

24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کیسز 371 نئے کیسز سامنے آئے ‘ اعدادوشمار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نے کوروناوائرس کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اعدادوشمارجاری کردیئے جس کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کیسز 371 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 516,411 ہو چکی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 9279 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور سے کورونا وائرس سے 255 ،فیصل آباد سے 26 ک،راولپنڈی سے 15 ، ملتان سے 13 ، لودھراں سے 12 ،رحیم یار خان سے 8 ، سرگودھا، ساہیوال اور قصور سے 6 ،6 ،بہاولنگر سے 5، سیالکوٹ سے 4 ، خوشاب سے 3 ،میانوالی ، گوجرانولہ اور منڈی بہاوالدین سے 2،2 ،وہاڑی، شیخوپورہ، پاکپتن، ننکانہ صاحب، مظفر گڑھ اور چکوال سے 1 ،1 کیس رپورٹ ہوا۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 4.0 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.8 فیصد، فیصل آباد سے 4.7 فیصد اورلودھراں میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.9 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔