بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کے لئے میٹرک کی شرط ختم ہونے بارے چلنے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا

پیر 8 اگست 2022 16:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2022ء) چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیرجسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کے لئے میٹرک کی شرط ختم ہونے بارے چلنے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر چلنے والے خبروں کہ بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کے لئےمیٹرک کی شرط ختم کردی گئی ہے،کی تردید کرتے ہوئے انہوں نے اے پی پی کو بتایا کہ بلدیاتی انتخابات میں امیدوار کے لئے میٹرک کی شرط ایکٹ میں درج دوسرے شیڈول میں ترمیم کرکے ہی کی جاسکتی ہے۔

اس حوالے سے چلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔دوسری جانب الیکشن کمشن آزاد کشمیر نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ سے بھی ا س خبر کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔کمیشن نے عوام سے کہا کہ وہ صرف مصدقہ ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔