بھارت رواں مالی سال میں 12 لاکھ ٹن اضافی چینی برآمد کرے گا

پیر 8 اگست 2022 16:31

بھارت رواں مالی  سال میں 12 لاکھ ٹن اضافی چینی  برآمد  کرے گا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2022ء) بھارت رواں مالی سال میں 12 لاکھ ٹن اضافی چینی برآمد کرے گا۔ اس سے قبل بھارت نے ایک کروڑ ٹن چینی کی برآمد کی اجازت دی تھی تاہم بھارت میں چینی کی مقامی کھپت کو پورا کرنے کے لیے اب ذخیرہ کافی دکھائی دے رہا ہے،بھارتی وزارت خوراک کے سکریٹری سدھانشو پانڈے نے نئی دہلی میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ 2021-22 میں چینی کی ترسیل 1.12 کروڑ ٹن تک پہنچنے کی امید ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جمعہ کے بعد ایک باضابطہ اطلاع متوقع ہے۔

بھارت سے اضافی برآمدات عالمی قیمتوں پر مزید دباؤ ڈال سکتی ہیں، جو اپریل کے اوائل میں تقریباً 13 فیصد تک گر چکی ہیں۔انڈین شوگر ملز کے صدر آدتیہ جھن جھن والا کے مطابق، ابتدائی رپورٹس بتاتی ہیں کہ اکتوبر میں شروع ہونے والے سیزن میں فصل کی کٹائی کے لیے اتر پردیش اور مہاراشٹر میں گنے کا رقبہ زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

تقریباً 10 لاکھ ٹن اضافی برآمد کرنے کے بعد بھی، ملک کے پاس 30 ستمبر کو 60 لاکھ ٹن سے زیادہ ذخیرہ بند ہو جائے گا، جو کہ گنے کی کرشنگ شروع ہونے سے پہلے مقامی طلب کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔

بھارت گزشتہ سال برازیل کے بعد چینی کا سب سے بڑا برآمد کنندہ تھا اور انڈونیشیا، بنگلہ دیش، ملائیشیا اور دبئی کو اپنے صارفین میں شمار کرتا ہے۔ بھارت نے گزشتہ سال ریکارڈ 72 لاکھ ٹن تک چینی بر آمد کی تھی ۔