پاکپتن، صوبائی وزیر جنگلات پیر سید عباس علی شاہ کاساہیوال ڈویژن کا دورہ ، محر م الحرام کے دوران انتظامات کا جائزہ لیا

پیر 8 اگست 2022 16:32

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2022ء) صوبائی وزیر جنگلات پیر سید عباس علی شاہ نےساہیوال ڈویژن کا دورہ کر کے محر م الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا منٹگھمری ہال میں انتظامیہ اورپولیس افسران نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی ،صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لئے علماءکرام سے بھر پور تعاون حاصل کریں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی خصوصی ہدایت پر ساہیوال کا دورہ کر رہا ہوں ،خطبات میں کسی فرقے کی دل آزاری نہیں ہونی چاہیے،محرم ہمیں اپنے اصولوں پر قربان ہونے کا درس دیتا ہے۔کمشنر ساہوال سلوت سعید نے کہا کہ ساہیوال میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثالی فضا علماءکرام کی کاوشوں کی مر ہون منت ہے،مجالس اور ذوالجناح کے جلوسوں کے لئے ہر ممکن سہولت فراہم کر رہے ہی،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اب تک 13مقدمات درج ہو چکے ہیں۔صوبائی وزیر جنگلات کا قصر بتول اور جلوس کے روٹ کا بھی دورہ کیا۔\378