سکینہ سموں کی پہلی فیچر فلم انتظار ریلیز کیلئے تیار

پیر 8 اگست 2022 16:52

سکینہ سموں کی پہلی فیچر فلم انتظار ریلیز کیلئے تیار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، لکھاری اور فلم ساز سکینہ سموں کی بطور ہدایت کار پہلی فیچر فلم انتظار 19اگست کو پاکستان بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

انسٹا گرام پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے سکینہ سموں نے لکھا ہے کہ میرا خواب بالآخر جلد ہی حقیقت بننے جا رہا ہے اور ملک بھر میں رواں ماہ 19 اگست کو میری فلم سینماء سکرین پر دیکھی جا سکے گی۔انہوں نے لکھا ہے کہ میں انتظار کو پہلے ہی سینمائوں میں ریلیز کرنا چاہتی تھیں مگر کورونا کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہوسکا تھا اور اب جب حالات معمول پر آ چکے ہیں تو شائقین بڑے پردے پر یہ فلم دیکھ سکیں گے۔