کینیڈین گلوکارڈریک کا سدھو موسے والا کو خراجِ عقیدت

پیر 8 اگست 2022 16:52

کینیڈین گلوکارڈریک کا سدھو موسے والا کو خراجِ عقیدت
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) کینیڈین گلوکار ڈریک نے آنجہانی بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ڈریک نے رواں سال مئی میں قتل ہونیوالے مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے اپنی ویب سائٹ پر ٹی شرٹس کی ایک کلیکشن لانچ کی ہے۔

(جاری ہے)

ٹی شرٹس کی اس کلیکشن سے حاصل ہونے والی رقم کو سدھو موسے والا کی فیملی کے منتخب کردہ خیراتی ادارے کو عطیہ کیا جائے گا۔

ڈریک کی ٹیم نے انسٹاگرام پر سدھو موسے والا کی موسیقی کے کیریئر کی چند یادگار جھلکیوں پر مبنی ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے اس خصوصی ٹی شرٹ کلیکشن کا اعلان کیا۔جولائی میں اپنے ایک کنسرٹ میں ڈریک نے اپنے لیے بھی اسی خصوصی ٹی شرٹ کلیکشن میں سے ایک شرٹ کا انتخاب کیا تھا۔