مداح کی اچانک آمد پرشاہ رخ خان پریشان ہوگئے، بیٹے نے والد کو بحفاظت گاڑی تک پہنچایا

پیر 8 اگست 2022 16:52

مداح کی اچانک آمد پرشاہ رخ خان پریشان ہوگئے، بیٹے نے والد کو بحفاظت ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) بالی ووڈکے میگا سٹار شاہ رخ خان اپنے ایک مداح کی اچانک آمد پرپریشانی کا شکار ہوگئے۔بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو بیرون ملک سے ممبئی واپسی پرغیرمتوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان بیرون ملک شوٹنگ سے واپس ممبئی ائیرپورٹ پہنچے۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان ممبئی اپنے بیٹوں آریان خان اورابرام خان کے ساتھ جیسے ہی ممبئی ائیرپورٹ سے باہر نکلے ایک مداح نے اچانک ان کا ہاتھ زبردستی پکڑ لیا اورسلیفی بنانے کی کوشش کی۔

شاہ رخ خان مداح کی اچانک آمد سے گھبرا گئے۔ ایسے میں آریان اپنے والد کی مدد کو آگے بڑھے اوران کا بازوپکڑ گاڑی تک لے گئے۔ آریان خان نے یقینی بنایا کہ کوئی دوسرا شخص شاہ رخ خان تک نہ پہنچ سکے۔ شاہ رخ کے گھبرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔