مریم نواز کی گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد

پیر 8 اگست 2022 16:59

مریم نواز کی گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے پر ارشد ندیم کو شاباش دی ہے۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ آپ نے ہمیں قابل فخر بنادیا ہے، شاباش چیمپئن۔واضح رہے کہ جویلین تھرو میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا۔