عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

پیر 8 اگست 2022 17:10

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2022ء) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں جس کی وجہ کساد بازاری کے خدشات اور چین کے خام درآمدات کی بحالی کےعمل میں سست روی ہے۔برینٹ کروڈ فیوچر 74 سینٹس ( 0.8 فیصد) کمی کے ساتھ کر 94.18 ڈالر فی بیرل پر آگیا ۔

(جاری ہے)

اگلے مہینے کی قیمتیں گزشتہ ہفتے فروری کے بعد سے کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں ،یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 67 سینٹس(0.8 فیصد) کمی کے ساتھ 88.34 ڈالر فی بیرل پر آ رہا ، ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 9.7 فیصد تک کمی آ چکی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق چین، دنیا کے سب سے بڑے خام تیل درآمد کنندہ نے جولائی میں 8.79 ملین بیرل یومیہ کروڈ درآمد کیا، جو جون میں چار سال کی کم ترین سطح سے زیادہ ہے، لیکن پھر بھی ایک سال پہلے کے مقابلے میں 9.5 فیصد کم ہے۔

متعلقہ عنوان :