شرجیل انعام میمن کی کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستانی اتھلیٹس کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد

ارشد ندیم نے انجری کے باوجود یہ کارنامہ سر انجام دیا، ارشد ندیم کی ہمت اور جرات پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں،صوبائی وزیر

پیر 8 اگست 2022 17:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کی ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز 2022 میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ارشد ندیم نے ملک کے لئے اعزاز حاصل کیا ، یہ قوم کے اصل ہیروز ہیں۔

(جاری ہے)

ارشد ندیم نے انجری کے باوجود یہ کارنامہ سر انجام دیا، ان کی ہمت اور جذبہ پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے نوح دستگیر بٹ کو ویٹ لفٹنگ میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تربیت کی سہولیات نہ ہونے کے باوجود ہمارے اتھلیٹس کی کارکردگی متاثر کن ہے۔کامن ویلتھ گیمز 2022 میں 3 چاندی اور 3 کانسی کے تمغے جیتنے پر پاکستانی اتھلیٹس مبارکباد کے مستحق ہیں۔