پاکستان کو 4 ارب ڈالرز جلد مل جائیں گے، گورنر اسٹیٹ بینک

پیر 8 اگست 2022 17:10

پاکستان کو 4 ارب ڈالرز جلد مل جائیں گے، گورنر اسٹیٹ بینک
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر کامران مرتضی نے کہا ہے کہ پاکستان کو 4 ارب ڈالرز جلد مل جائیں گے۔اپنے ایک بیان میں گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر کامران مرتضی نے کہا ہے کہ اگلے 11 سے 12 ماہ تک ملک میں مہنگائی رہے گی، شہریوں کو مشکل وقت کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے ملنے والے فنڈز سے زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ 4 ارب ڈالرز کے مالیاتی خسارے پر بھی جلد قابو پا لیں گے جبکہ زرِمبادلہ کے ذخائر پر دبا اگلے 2 ماہ میں ختم ہو جائے گا۔ڈاکٹر کامران مرتضی نے بتایاکہ روپے کی قدر کو مستحکم کرنے کے لیے متحرک رہیں گے۔