ہیلی کاپٹر حادثہ کے بعد منفی پراپیگنڈا مہم چلانے کی تحقیقات کیلئے مشترکہ انکوائری ٹیم کی تشکیل نو ،نوٹیفکیشن جاری

پیر 8 اگست 2022 17:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2022ء) وزارت داخلہ نے ہیلی کاپٹر حادثہ کے بعد پاک فوج کے خلاف منفی پراپیگنڈا مہم چلانے کی تحقیقات کیلئے مشترکہ انکوائری ٹیم کی تشکیل نو کرتے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں ایف آئی اے کے ساتھ آئی بی اور آئی ایس آئی سے بھی نمائندوں کو شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی جانب سے پیر کو جاری کئے گئے اس نوٹیفکیشن کے مطابق مشترکہ انکوائری ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (سائبر کرائم ونگ) محمد جعفر، ڈائریکٹر ایف آئی اے (سائبر کرائم ونگ) نارتھ پی ایس پی ڈاکٹر وقار الدین سید، آئی ایس آئی سے لیفٹیننٹ کرنل سعد، آئی بی سے ڈپٹی ڈائریکٹر وقار نثار چوہدری، ایف آئی اے ایڈیشنل ڈائریکٹر (سائبر کرائم ونگ) ایاز خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسلام آباد عمران حیدر شامل ہیں۔