مقبوضہ کشمیرکی صورتحال بد سے بدتر ہو گئی، مودی حکومت کے دعوے جھوٹے ہیں،ریٹائرڈ ججز، بیوروکریٹس
پیر 8 اگست 2022 18:15
(جاری ہے)
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ تین سال کے گورنر راج کے بعد شہری سلامتی بد سے بدتر ہوگئی ہے۔
کارکنوں اور صحافیوں کو نشانہ بنانے کے لئے بغاوت اور انسداد دہشت گردی کے کالے قوانین کا غلط استعمال کیا جاراہا ہے۔ ’’مرکز کے زیر انتظام علاقے کے طور پر تین سال: جموں و کشمیر میں انسانی حقوق‘‘کے عنوان سے سالانہ رپورٹ جموں و کشمیر انسانی حقوق فورم نے جاری کی جو ایک آزاد ادارہ ہے اور جس کی مشترکہ صدارت دہلی ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس اے پی شاہ اور سابق بھارتی داخلہ سیکریٹری گوپال پلے کررہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس روما پال اور مدن لوکور، سابق خارجہ سکریٹری نروپما رائو، اورریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایس پناگ فورم کے ارکان میں شامل ہیں ۔ رپورٹ اگست 2021سے جولائی 2022تک کی مدت پر مشتمل ہے۔رپورٹ میں کہاگیا کہ جسٹس ڈیسائی کمیشن کی طرف سے تجویز کردہ حد بندی سے’’ ایک شخص ایک ووٹ‘‘ کے اصول کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔ رپورٹ میں نئی دہلی پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرے۔الیکشن کمیشن کو اسمبلی انتخابات کے لئے تاریخوں کا اعلان کرنا چاہئے اور انہیں پہلے سے طے شدہ حلقوں کے تحت منعقد کرنا چاہئے۔یہ رپورٹ وادی کی صورتحال کے بارے میں مودی حکومت کے موقف کے بالکل برعکس ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.