امام حسینؓ نے شہادت کا راستہ اختیار کیا اور اسلام کی راہ میں اپنا سر کٹوا کرایثار و قربانی کی ایک نئی داستان رقم کی، آغا سراج درانی

امام حسینؓ کی قربانی ہمیں ان کے اصولوں پر عمل پیرا ہوکر اپنی جان کی بازی لگادینے کا درس دیتی ہے،قائم مقام گورنرسندھ کا یوم عاشورہ کے موقع پر پیغام

پیر 8 اگست 2022 18:22

امام حسینؓ نے شہادت کا راستہ اختیار کیا اور اسلام کی راہ میں اپنا سر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج خان درانی نے کہا ہے کہ محرم الحرام ایک عہد ساز تاریخ کی سنہری روایات اور عملی مظاہرہ کا مہینہ ہے، اس ماہ امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ نے اپنے جانثار ساتھیوں کے ہمراہ باطل کے خلاف اسلام کو زندہ کیا ، آغا سراج خان درانی نے مزید کہا کہ خانوادہ رسول ﷺ نے امام عالی مقام حضرت حسینؓ کی قیادت میں اسلام کی سربلندی اور حق و صداقت کی تبلیغ کی ایک عظیم مثال قائم کی ۔

(جاری ہے)

قائم مقام گورنر سندھ نے کہا کہ امام حسینؓخوف خدا ، فیاضی و سخاوت ، زہد و تقویٰ ، شجاعت و بہادری جیسے اعلی ترین اوصاف کے حامل تھے ، امام حسین ؓ نے شہادت کا راستہ اختیار کیا اور اسلام کی راہ میں اپنا سر کٹوا کرایثار و قربانی کی ایک نئی داستان رقم کی۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓکی قربانی نے اسلام کی سربلندی اور سرفرازی کے حصول کے لئے جان کی بازی لگادینے کی وہ سنت قائم کی جو تاریخ کے ہر دور میں صراط مستقیم پر چلنے والے قافلوں کے لئے ایک روشن مثال ہے ، آغا سراج خان درانی نے مزید کہا کہ امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ کی قربانی ہمیں ان کے اصولوں پر عمل پیرا ہوکر اپنی جان کی بازی لگادینے کا درس دیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :