سانحہ 8اگست سول ہسپتال کوئٹہ کے شہداء کی چھٹی برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی

پیر 8 اگست 2022 18:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2022ء) سانحہ 8اگست سول ہسپتال کوئٹہ کے شہداء کی چھٹی برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی ۔اس سلسلے میں سیاسی جماعتوں ،سول سوسائٹی ،وکلاء تنظیموں کی جانب سے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی ریفرنس کااہتمام کیاگیا۔

(جاری ہے)

پیر کو سانحہ 8اگست سول ہسپتال کوئٹہ کے شہداء کی چھٹی برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی بلوچستان کے وکلاء تنظیموں بلوچستان بار کونسل ،ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ،کوئٹہ بار ایسوسی ایشن ،سیاسی جماعتوں ،سول سوسائٹی کی جانب سے شہداء 8اگست کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی ریفرنس کااہتمام کیاگیا جبکہ ان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور لنگر تقسیم کیاگیا۔