فیصل آباد، ڈپٹی کمشنرکی انسدادڈینگی اقدامات کی ہدایت

پیر 8 اگست 2022 18:47

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنرعمران حامد شیخ کی ہدایات پر ضلع بھر میں انسدادڈینگی اقدامات کو چوکس رکھا گیا ہے اوررواں موسم میں ڈینگی کی افزائش کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر اینٹی ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کی کڑی نگرانی جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ذوالقرنین کی زیرنگرانی ٹیموں نے ان ڈور اورآؤٹ ڈور سرویلنس کرکے ڈینگی لاروا کی پیدائش وافزائش کے ممکنہ مقامات کو تفصیلی چیک کیا اور لاروا کی تلفی کے لئے کیمیکل ٹریٹمنٹ کی گئی۔

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نے ٹیموں کو تاکید کی کہ ذمہ دارانہ انداز میں سرویلنس کا عمل جاری رکھا جائے اور کوئی جگہ نظروں سے اوجھل نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ اینٹی ڈینگی ٹیموں سے تعاون جاری رکھیں تاکہ مشترکہ کاوشوں سے اس سیزن میں بھی ڈینگی کے حملہ سے محفوظ رہا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :