سید خورشید احمد شاہ کی کا من ویلتھ گیمز میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد

پیر 8 اگست 2022 19:31

سید خورشید احمد شاہ کی کا من ویلتھ گیمز میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کا من ویلتھ گیمز میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے ۔ اپنے بیان میں خورشید شاہ نے کہاکہ ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز کا 24 سالہ ریکارڈ توڑ کر جویلین تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نوح بٹ نے ویٹ لفٹنگ میں گولڈ میڈل جیت کر عالمی ریکارڈ قائم کیا،شریف طاھر، زمان انور، اور انعام بٹ نے چاندی کے تمغے حاصل کئے۔

انہوںنے کہاکہ شاہ حسین، علی اسد اور عنایت اللہ نے کانسی کے تمغے جیتے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ آپ سب نے اقوام عالم میں پاکستان کا نام روشن کیا،میں آپ کی شاندار کارکردگی پر آپ کو اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ آ پ سب پاکستان کا فخر ہو۔