سیلاب سے متاثرہ افراد کو ہنگامی بنیادوں پر طبی امداد کی فراہمی کیلئے پی پی ایچ آئی محکمہ صحت کے ساتھ ملکر اقدامات کر رہی ہے ،تنویر احمد بلیدی ،فتح خان خجک

پیر 8 اگست 2022 19:35

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) کمشنر نصیرآباد ڈویڑن فتح خان خجک نے ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور کے ہمراہ تحصیل جھل مگسی کے علاقے ہتھیاری میں سیلاب متاثرین کے لئے قائم کیے گئے فری میڈیکل کیمپ کا جائزہ لیا اس موقع پر پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم تنویر احمد بلیدی نے کمشنر نصیرآباد ڈویژن فتح خان خجک کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کو ہنگامی بنیادوں پر طبی امداد کی فراہمی کے لئے پی پی ایچ آئی محکمہ صحت کے ساتھ ملکر اقدامات کر رہی ہے ہتھیاری میں اس وقت 213 او پی ڈی ہوچکی ہے اور شام تک او پی ڈی کا تناسب دوگنا ہو جائے گا محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کے اشتراک سے شمبھانی کوٹ مگسی باریجہ سیف آباد جھل مگسی آر ایچ سی میں روزانہ کی بنیاد پر سیلاب متاثرین کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جہاں پر ڈائریا کالرہ اسکن ڈیزیز ملیریا بخار سمیت دیگر امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے ادویات فراہم کی جاتی ہیں کمشنر نصیرآباد ڈویڑن فتح خان خجک نے پی پی ایچ آئی اور محکمہ صحت کی کاوشوں کو سرہاتے ہوئے کہاکہ لوگوں کو مصیبت کی اس گھڑی میں ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں سیلاب کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیل سکتی ہیں اس لیے ان سے تحفظ کے لیے ابھی ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں کمشنر نے سیلاب زدہ علاقوں میں ڈاکٹروں کی ٹیمیں بھجوانے پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ دور دراز علاقوں کی عوام کو بھی حکومتی اقدامات سے استعفادہ کروایا جائے چھوٹے بچوں کو وبائی امراض سے تحفظ کی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے آج ہمیں ملکر مشکل کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کی عملی طور پر مدد کرنی ہوگی تاکہ ہم عوام کی بہتر انداز سے خدمت کرنے میں کامیابی حاصل کرسکیں۔

(جاری ہے)

طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

متعلقہ عنوان :