معرکہ کربلا حق اور سچ کیلئے ظلم اور باطل کیخلاف آخری حد تک لڑنے کا پیغام دیتا ہے،قائمقام گورنر خیبر پختونخوا مشتاق احمد غنی

پیر 8 اگست 2022 20:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2022ء) قائمقام گورنر خیبر پختونخوا مشتاق احمد غنی یوم عاشور 10 محرم الحرام 1444 ھجری کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ معرکہ کربلا حق اور سچ کیلئے ظلم اور باطل کیخلاف آخری حد تک لڑنے کا پیغام دیتا ہی. آج کے دن نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے اپنے جانثار ساتھیوں سمیت حق اور سچ کی بالادستی کیلئے جو عظیم قربانیاں دی ہیں وہ ہمارے لئے مشعل راہ ہیں.

حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے جانثار ساتھیوں نے یہ ثابت کر دکھایا کہ نیک مقصد اور اللہ کی راہ میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیی. قائمقام گورنر نے کہا کہ کربلا میں مظالم کی انتہا کی حد کی گئی تا ہم یہ مظالم بھی حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے خاندان و رفقاء کو اپنے عزم اور نیک مقصد سے ایک قدم بھی پیچھے ہٹا نہ سکی.

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو فلسفہ یوم عاشور کو سمجھنا چاہئے اور حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی لازوال قربانی کے مقصد کو اپنی زندگیوں میں ڈھالنا چاہئے، بحیثیت مسلمان ہمیں بھی شہدائے کربلا کی پیروی کرتے ہوئے حق و سچ کیلئے پوری استقامت سے کھڑا رہنا ہوگا. یوم عاشور ہمیں یاد دلاتا ہے کہ دین حق کیلئے قربانی کا جذبہ اوراللہ تعالی کے احکامات اور خاتم النبین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنی چاہئے۔

(جاری ہے)

مشتاق احمد غنی نے کہا کہ ہمیں آج کے دن عہد کرناہوگا کہ ہم بحیثیت مسلمان اور پاکستانی قوم اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کرتے ہوئے اسلام، حق اور سچ کی سربلندی اور اسلامی روایات و اقدار کی پاسداری کیلئے ہمیشہ تیار رہیں گی.

متعلقہ عنوان :