Live Updates

پی ٹی آئی نے 13 اگست کے جلسے کا مقام تبدیل کردیا

جلسہ لاہور ہاکی گراؤنڈ میں ہوگا،عمران خان نے منظوری دیدی

پیر 8 اگست 2022 20:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2022ء ) پاکستان تحریک انصاف نے 13 اگست کو اسلام آباد میں اعلان کردہ جلسے کا مقام تبدیل کرکے لاہور میں جلسے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیل کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔اجلاس میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ٓ اجلاس میں تحریک انصاف کے 13 اگست کو ہونے والے جلسے کے مقام کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی اور جلسہ راولپنڈی یا لاہور میں کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔پارٹی چیئرمین عمران خان نے جلسے کا مقام اسلام آباد سے لاہور تبدیل کرنے کی منظوری جس کے بعد طے پایا کہ 13 اگست کا جلسہ لاہور ہاکی گراؤنڈ میں ہوگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اسلام آباد میں انتظامیہ کی ممکنہ رکاوٹوں کے پیش نظر کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے 75 ویں یوم آزادی کا جشن لاہور میں منانے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف نے پارٹی رہنماؤں کو اہم ٹاسک سونپ دئیے ہیں۔عمران خان نے جلسے کی کامیابی کے لیے بھرپور اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں کئی جلسے کر چکے، اب لاہور میں تاریخی جلسہ کرینگے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے لاہور کی تنظیموں کو اہم ٹاسک سونپ دیے ہیں، جن میں انہیں یوم آزادی کے جشن کی تیاریوں اور ڈور ٹو ڈور مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔ ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات