دہشتگردوں کے حمایتی عوام کی جان و مال کی حفاظت نہیں کرسکتے، زاہد خان

پیر 8 اگست 2022 20:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2022ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے حمایتی عوام کی جان و مال کی حفاظت نہیں کرسکتے۔خیبرپختونخوا میں امن و امان کی حالات خراب کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں اور حکومت چپ ہے۔ ملک بھر اور بالخصوص خیبرپختونخوا میں جاری چہ مگوئیوں اور حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے اے این پی کے مرکزی ترجمان زاہد خان کا کہنا تھا کہ دیر، سوات، بونیر، شانگلہ کے پہاڑ پھر شدت پسندوں سے بھردیے گئے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔

دہشتگردوں کو بھتے دینے والے عوام کی حفاظت نہیں کرسکتے۔پختونخوا میں برسراقتدار جماعت طالبان کی سپورٹر اور انکا لیڈر طالبان خان ہے۔اپنے ایم پی اے ملک لیاقت کیلئے آواز بلند نہ کرسکے تو عوام کیلئے کیا آواز اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

زاہد خان نے کہا کہ دیر سمیت پہاڑی علاقوں میں عوام اور صاحب ثروت لوگوں کو بھتے کی کالیں آرہی ہیں۔ملک لیاقت نے بھتہ دینے سے انکار کیا تو ان پر حملہ کیا گیا، حکومت مذمت تک نہیں کرسکی۔

عوام جان لیں اور سوچ لیں کہ انکے حق اور حفاظت کیلئے اپنے سروں کی قربانیاں کس نے دیں انہوں نے کہا کہ آج بھی عوام کی بات کرنیوالی جماعت صرف عوامی نیشنل پارٹی ہے، باق سب چپ ہیں۔پی ٹی آئی اقتدار کی جنگ میں عوام کو بھول چکی ہے، انہیں صرف کرسی عزیز ہے۔وفاقی حکومت کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے کیونکہ ہر شہری کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہی