واقعہ کربلا سچائی کی عظمت، حق کی سرفرازی اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا سبق دیتا ہے،گورنر پنجاب

پیر 8 اگست 2022 20:31

واقعہ کربلا سچائی کی عظمت، حق کی سرفرازی اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2022ء) یوم عاشور پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم عاشور ہمیں شہدائے کربلا حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے رفقا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔اٴْنہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا سچائی کی عظمت، حق کی سرفرازی اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا سبق دیتا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ شہیدان کربلا کی لازوال قربانیاں ہم سب کے لیے پیغام ہیں کہ ہمیں ہمیشہ صحیح اور غلط کی واضح تفریق کرتے ہوئے حق کا ساتھ دینا ہے اور وقت کے یزید کی سرکوبی کرنی ہے۔

یقینا فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہی! آئیے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے لافانی پیغام کو اپنی زندگیوں کا نصب العین بناتے ہوئے سچائی، انصاف اور بہادری پر مضبوطی سے کاربند ہو جائیں۔

متعلقہ عنوان :