Live Updates

گورنر خیبر پختونخوا پیپلز پارٹی سے ہونا چاہئے ‘ ذوالفقا ر افغانی

پاکستان پیپلز پارٹی کی کوششوں سے ہی عدم اعتماد کامیاب ہوا ہے ‘ اجلاس سے خطاب

پیر 8 اگست 2022 20:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی رکن اور پشاور سٹی کے سابق صدر ذوالفقار افغانی نے سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا کا گورنر پاکستان پیپلزپارٹی سے ہونا چاہیے کیونکہ سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے اور عمران خان کے خلاف عدم اعتماد میں پاکستان پیپلز پارٹی نے اہم کردار ادا کیا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کی کوششوں سے ہی عدم اعتماد کامیاب ہوا ہے اور میاں شہباز شریف وزیر اعظم منتخب ہوئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو یکسر نظر انداز کیا جا رہا ہے جس پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہیں گورنر خیبرپختونخوا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مرضی سے لگایا جائے کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں میں سخت مایوسی پائی جاتی ہے گورنر خیبرپختونخوا پاکستان پیپلزپارٹی کا حق بنتا ہے، ذوالفقارافغانی نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کے دورہ خیبرپختونخواہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ڈی آئی خان میں سیلاب کے دورہ کے موقع پر پیپلز پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی ‘فیصل کریم کنڈی اور پیپلز پارٹی کے وفاقی وزیر کو نظر انداز کیا مولانا فضل الرحمن کی طرح پاکستان پیپلزپارٹی بھی سٹیک ہولڈر ہے جبکہ مانسہرہ کے دورہ کے دوران بھی وزیراعظم کی طرف سے پیپلزپارٹی کو نظر انداز کیا گیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات