Live Updates

دنیا کی کوئی طاقت عمران خان کو عزائم سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی:طارق محمود بٹ

گیارہ جماعتوں کے ٹولے کو عمران خان ہر محاذ پر کلین بولڈ کرے گا،نوجوان طبقہ کو جینے کا طریقہ دیا ہے کہ ہم کسی کے آگے نہیں جھکے گے چاہے ہماری جان بھی چلی جائی: رہنما تحریک انصاف

پیر 8 اگست 2022 21:23

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2022ء) دنیا کی کوئی طاقت عمران خان کو عزائم سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی۔ گیارہ جماعتوں کے ٹولے کو عمران خان ہر محاذ پر کلین بولڈ کرے گا۔عمران خان نے نوجوان طبقہ کو جینے کا طریقہ دیا ہے کہ ہم کسی کے آگے نہیں جھکے گے چاہے ہماری جان بھی چلی جائے۔ ان خیالات کا اظہار سمبڑیال تحریک انصاف کے رہنما طارق محمود بٹ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی بہتری، خوشحالی اور غریب آدمی کو انصاف کے لئے میدان عمل ہے۔

ابھی مخالف جماعتوں کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔ طرح طرح کے الزامات لگا کر پی ٹی آئی کو حتم کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ مخالف جماعتوں کے قول و فعل کو عوام اچھے طریقے سے جان چکی ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ الیکشن میں ان کو اپنی اوقات کا پتہ چل جائے گا۔عوام اب ان روایتی بھروپیوں سیاستدانوں کو ایسے ناکوں چنے چبوائے گی کہ ساری عمر سیاست میں نہیں آئیں گے۔

طارق محمود بٹ نے کہا کہ''زرداری اور بلاول بھٹو''کی پارٹی کا پنجاب سے صفایا ہوگیا ہے یہ باپ بیٹا ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن کی بجائے مسلم لیگ نواز شریف کے مشن پر چل رہے ہیں واہ مسٹر بلاول ایک منسٹری پر بک گئے ہو آپ نے اپنے نانا کے مشن کو چھوڑ دیا ہے اس لیے آپ کی جماعت پیپلز پارٹی ختم ہو رہی ہے ابھی ''ایک زرداری سب پے بھاری'' والا نعرہ چھوڑ دے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات