چند نئے قوم پرست سندھ میں انتشارپھیل رہے ہیں : آغا سراج درانی

پانچ سو کے موبائل فون سے خود کو لیڈر سمجھتے ہیں دو سو سال سے سندھ میں مقیم ہیں سندھ کے باسی ہیں : قائم مقام گورنر

پیر 8 اگست 2022 21:29

چند نئے قوم پرست سندھ میں انتشارپھیل رہے ہیں : آغا سراج درانی
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2022ء) قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ چند نئے قوم پرست سندھ میں انتشارپھیل رہے ہیں پانچ سو کے موبائل فون سے خود کو لیڈر سمجھتے ہیں دو سو سال سے سندھ میں مقیم ہیں سندھ کے باسی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاآغاسراج درانی کا کہنا تھا کہ قانو ن سب کے لئے ہے تین سالوں سے کیس بھگت رہا ہوں میرے خلاف ایک بھی ثبوت نہیں ملامیرے پورے خاندان کو ریفرنس میں شامل کیا گیا ہے ہماری لیڈر شپ نے ہمیں سکھایا ہے قانون کا سامنا کریں ہم بھاگتے نہیںپورے پاکستان میں واحد شخص ہوں جو جیل بھگت رہا ہوںان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں نے خاص طور پر بلوچستا ن اور سندھ میں تباہی مچا دی ہی,ہر طرف لوگ پریشا ن حال ہیں لیکن ملکی معیشت پہلے سے اب بہتر ہو رہی ہی,آغا سراج کا کہنا تھا کہ خودمختار صوبہ بنانے کے لیے بل کئی مراحل سے گزر کرگور نر سندھ اور چیف سیکریٹری کے پاس جاتا ہے تو اس کے بعد بل پر عمل کرایا جاتا ہے سب کو پتا ہے ووٹ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا ہے ہم چاہتے ہیں کہ ایک نوجوا ن قیادت کی صورت میں وزیر آئے ہمیں بلاول بھٹو کھپی,کچھ لوگ نئے طرح کے آئے ہیں,جس کو مفاد پرستی بھی کہتے ہیں ایک سوال کے جواب میں ا نہوں نے کہا کہ کہ ا تھا کہ سندھ تو ہمارا گڑھ ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بیٹھ کر پاکستا ن پیپلز پارٹی اور ملک کو آئین دیا،ہمارا چئیرمین بلاول بھٹو 24گھنٹوں مصروف ہے اگلے الیکشن میں پیپلز پارٹی ہی کامیاب ہو گی انہوں نے کہا کہ یہاں کے منتخب نمائندے بیٹھے ہیں اگر اپوزیشن ٓتی ہے تو ہونے والے کام بھی نہیںہوتے اپوزیشن کو چاہیے سب مل کر کام کریں تاکہ عوام کی خدمت ہو سکے۔

(جاری ہے)

کراچی(آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن اور وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں محرم الحرام کے جلوسوں اور عزاداران امام حسین کی سیکورٹی کے لئے سندھ حکومت اور سندھ پولیس کی جانب سے فل پروف سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ سندھ پولیس کی جانب سے کراچی کے ہیڈ آفس میں مانیٹرنگ سیل کے علاوہ جلوس میں شامل امن و امان کی بحالی کے اداروں کی گاڑیوں سمیت تمام راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جبکہ جلوس کی سیکورٹی کے لئے پولیس، رینجرز و دیگر امن و امان کے اداروں کے ہزاروں اہلکار اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے راستوں کے دورے اور بعد ازاں سینٹرل پولیس آفس سی پی او کے دورے کے موقع پر کیا۔ صوبائی وزراء نے پولیس ہیڈ آفس کراچی میں سندھ پولیس کے قائم کردہ مانیٹرنگ سیل کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضٰی وہاب، آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور دیگر اعلیٰ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

صوبائی وزراء کو آئی جی سندھ نے بریفنگ دی اور کراچی میں نکلنے والے 9 محرم الحرام کے جلوس کی سیکورٹی کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن اور سعید غنی نے مختلف مقامات پر لگائے گئے کلوز سرکٹ کیمروں کے علاوہ پولیس اور دیگر امن و امان کی بحالی کے اداروں کی گاڑیوں پر نصب کیمروں کی مختلف زاویوں سے مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔

شرجیل انعام میمن اور سعید غنی نے کہا کہ سندھ پولیس کی جانب سے کئے گئے سیکورٹی کے فل پروف انتظامات قابل ستائش ہیں اور جس طرح 8 اور آج 9 محرم الحرام کے جلوس پرامن طریقے سے اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں انشاء اللہ کل 10 محرم الحرام کے جلوس کے لئے بھی اسی طرح کی سیکورٹی کے انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جلوس کے مختلف راستوں کا بھی وزٹ کیا ہے اور وہاں پر سیکورٹی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا ہے اور ہماری بھرپور کوشش ہونی چاہیے کہ جلوس میں شرکاء کو کسی قسم کی کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

صوبائی وزراء نے کہا کہ پولیس اور امن و امان کی بحالی کے ادارے جلوس کے شرکاء اور عوام کی حفاظت کے لیے تعینات کئے گئے ہیں اس لئے عوام بھی ان سے بھرپور تعاون کریں۔ قبل ازیں صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن اور سعید غنی نے نشتر پارک، نمائش چورنگی، ریمبو سینٹر، صدر ایمپریس مارکیٹ، ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ سمیت جلوس کے راستوں کا دورہ کیا اور وہاں انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔