آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم مرطوب اور گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

پیر 8 اگست 2022 21:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2022ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم مرطوب اور گرم رہے گا۔ اس دوران سندھ، شمال مشرقی/ جنو بی بلوچستان، شمال مشر قی اور جنوبی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ زیر یں سندھ میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی پیشینگو ئی بھی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ہے تاہم شمال مشرقی/جنوبی پنجاب، کشمیر، سندھ اور بالائی خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ اسلام آباد میں 45، مری 20، بہاولنگر ایک، کو ٹلی52 ، راولا کوٹ 16، گڑھی دوپٹہ 4، سکرنڈ 13، چھور، شہید بینظیر آباد، کراچی ایک اور پاراچنار میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اتوار کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابو نوکنڈی میں درجہ حرارت 45 اور دالبندین میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے۔