محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکیورٹی فول پروف کی گئی ہی:صوبائی وزراء

ہیڈ آفس میں مانیٹرنگ سیل کے علاوہ جلوس میں شامل امن و امان کی بحالی کے اداروں کی گاڑیوں سمیت تمام راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جلوس کی سیکورٹی کے لئے پولیس، رینجرز و دیگر امن و امان کے اداروں کے ہزاروں اہلکار اپنی خدمات انجایں: شرجیل انعام میمن /سعید غنی

پیر 8 اگست 2022 21:48

محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکیورٹی فول پروف کی گئی ہی:صوبائی وزراء
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2022ء) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن اور وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں محرم الحرام کے جلوسوں اور عزاداران امام حسین کی سیکورٹی کے لئے سندھ حکومت اور سندھ پولیس کی جانب سے فل پروف سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ سندھ پولیس کی جانب سے کراچی کے ہیڈ آفس میں مانیٹرنگ سیل کے علاوہ جلوس میں شامل امن و امان کی بحالی کے اداروں کی گاڑیوں سمیت تمام راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جبکہ جلوس کی سیکورٹی کے لئے پولیس، رینجرز و دیگر امن و امان کے اداروں کے ہزاروں اہلکار اپنی خدمات انجایں۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن اور وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے پولیس ہیڈ آفس کراچی میں سندھ پولیس کے قائم کردہ مانیٹرنگ سیل کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضٰی وہاب، آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔صوبائی وزراء کو آئی جی سندھ نے بریفنگ دی اور کراچی میں نکلنے والے 9 محرم الحرام کے جلوس کی سیکورٹی کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن اور سعید غنی نے مختلف مقامات پر لگائے گئے کلوز سرکٹ کیمروں کے علاوہ پولیس اور دیگر امن و امان کی بحالی کے اداروں کی گاڑیوں پر نصب کیمروں کی مختلف زاویوں سے مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔سندھ پولیس کی جانب سے کئے گئے سیکورٹی کے فل پروف انتظامات قابل ستائش ہیں اور جس طرح 8 اور آج 9 محرم الحرام کے جلوس پرامن طریقے سے اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں انشاء اللہ کل 10 محرم الحرام کے جلوس کے لئے بھی اسی طرح کی سیکورٹی کے انتظامات کئے جائیں۔

قبل ازیں صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن اور سعید غنی نے نشتر پارک، نمائش چورنگی، ریمبو سینٹر، صدر ایمپریس مارکیٹ، ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ سمیت جلوس کے راستوں کا دورہ کیا اور وہاں انتظامات کا جائزہ لیا۔