فیصل آباد ، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مساجد، مزارات، درباروں اور خانقاہوں کی خصوصی سکیورٹی کے احکامات جاری

پیر 8 اگست 2022 21:54

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2022ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے (کل) منگل کو یوم عاشور کے موقع پر محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مساجد اور مزارات، درباروں،خانقاہوں کی خصوصی سکیورٹی کے احکامات جاری کئے ہیں اورمتعلقہ اضلاع کے پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ محکمہ اوقاف کی درخواست کی روشنی میں جھنگ، شورکوٹ، فیصل آباد اور سرکل کے دیگر علاقوں میں موجود محکمہ اوقاف کی 44مساجداور 54 مزارات و درباروں سمیت صوبہ بھر میں موجود ایسے ہی مقامات کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائیں اور۱ٓج یوم عاشور کی رات تک کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کیاجائے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد ریجنل پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ احکامات کی روشنی میں اگرچہ ان مساجد اور درباروں و مزاروں میں کوئی بھی حساس مقام شامل نہیں تاہم حفاظت خود اختیاری اور زائرین کی سہولت کیلئے انہیں مناسب سکیورٹی کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ کا احتمال نہ رہے۔