وزیر جنگلات کا مختلف شہروں کا دورہ، سکیورٹی امور کا جائزہ لیا

امن و امان کا پیغام پھیلانا ہر شہری کی ذمہ داری ہے‘ عباس علی شاہ

پیر 8 اگست 2022 21:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) وزیر جنگلات عباس علی شاہ نے مختلف شہروں ساہیوال اور میاں چنوں کا دورہ کیا اور محرم الحرام کی مناسبت سے سیکورٹی انتظامات اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ساہیوال میں ڈی سی ساہیوال سمیت پولیس کے اعلی حکام سے ملاقات کی اور سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ لی۔ عباس علی شاہ نے عاشورہ جلوسوں کے روٹس اور مجالس کی جگہوں کا بھی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیکورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اور وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی جانب سے انتظامیہ کو شاباش دی۔ صوبائی وزیر جنگلات نے باہمی اتحاد و محبت اور رواداری کے فروغ کو وقت کی ضرورت قرار دیا اور کہا کہ امن و امان کا پیغام پھیلانا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں تمام علمائے کرام کو مشترکہ طور پر تفرقہ پیدا کرنے والوں کے مکروہ عزائم کو مل کر ناکام بنانا اور حکومت کی امن و امان کے قیام کی کوششوں کو کامیاب کرنے کیلئے کاوشیں جاری رکھنا ہوں گی۔ امن و امان کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کیلئے صوبائی وزیر جنگلات آج کا دن میاں چنوں میں گزاریں گے۔