پنجاب میں معصوم جنگلی پرندگان کے غیر قانونی شکار کی بیخ کنی کیلئے بلا تفریق موثر کریک ڈائون جاری ہے

جنگلی طوطوں ، بٹیر اور معصوم سانڈوں کے غیر قانونی شکار میں ملوث چارافرادگرفتار،بھاری جرمانہ،محکمہ جنگلی حیات

پیر 8 اگست 2022 21:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) سیکرٹری جنگلات،جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب کیپٹن( ر) محمد ظفراقبال کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات وپارکس پنجاب مبین الٰہی کی زیر قیادت محکمہ کا صوبہ بھر میں معصوم جنگلی پرندگان کی غیر قانونی فروخت اور شکار کیخلاف بلا تفریق موثر کریک ڈائون جاری ہے اور جس کے نتیجے میںصوبہ کے مختلف مقامات سے چارسفاک شکاری گرفتار،چالیس ہزار روپے جرمانہ ۔

تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ضلع بہاولنگر منور حسین نجمی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تحصیل چشتیاں اور ہارون آباد کے مختلف علاقوں سے متعدد کامیاب کارروائیوں کے دوران چار سفاک شکاریوں کو گرفتار کر لیا ۔گرفتار ہونیوالا ایک شخص صحرائے چولستان سے معصوم جنگلی مخلوق سانڈوں کے شکار میں مشغول تھا جسے موقع پر گرفتار کر کے مبلغ دس ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تحصیل ہارون آباد میں ایک شخص جنگلی طوطوں کے غیر قانونی شکار میں ملوث پائے جانیکی صورت میں گرفتار کیا گیا تاہم ملزم کی جانب کیس کمپائونڈ کرنیکی درخواست پر مبلغ دس ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا گیا جبکہ تحصیل ہارون آباد اور چشتیاںسے جنگلی بٹیر کے غیر قانونی شکار میں مشغول دو افراد مال مقدمہ سمیت گرفتار کر کے انکے خلاف وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پرچالان مرتب کیا گیا اور ملزمان کی جانب سے کیس کمپائونڈ کرنیکی درخواست پر انہیں مبلغ بیس ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کر کے کیس نمٹا دئیے گئے۔

متعلقہ عنوان :