آئی جی اسلام آباد کا 09 کا مرکزی امام بارگاہ جی سکس کا دورہ،امام بارگاہ اور جلوس کے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا

پیر 8 اگست 2022 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2022ء) وفاقی پولیس کے آئی جی نے 09محرم الحرام کے دن مرکزی امام بارگاہ اثنائ عشریٰ جی سکس کا دورہ کیا۔امام بارگاہ اور جلوس کے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیاایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر اور ایس ایس پی ٹریفک مصطفی تنویرنے سکیورٹی انتظامات کے متعلق بریف کیا۔جلوس میں آنے والے عزادارن کی حفاظت کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

جلوس کی مانیٹرنگ سیف سٹی کیمروں اور ڈورانز سے کی جارہی ہے۔بہترین ٹیلی کمیونیکشن سسٹم کیلئے پانچ سال میں پہلی مرتبہ پولیس4G نیٹ ورک کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہیکسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے کوئیک رسپانس فورس تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے 09محرم الحرام کے دن وفاقی دارلحکومت میں مرکزی امام بارگاہ اثنا ئ عشریٰ جی سکس کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

مرکزی امام بارگاہ اور جلوس کے حفاظتی اقدامات کا جائز ہ لیا۔دورے کے دوران ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر اور ایس ایس پی ٹریفک ڈاکٹر سیدمصطفی تنویر نے سکیورٹی انتظامات کے متعلق بریف کیا۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں سخت سکیورٹی انتظامات کئے ہیں۔اس سلسلے میں09محرم الحرام کے دن مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد پولیس کی2200افسران و جوان تعینات ہیں۔

مرکزی امام بارگاہ اور جلوس کی سخت نگرانی کیلئے سیف سٹی کیمروں اور ڈرونز کی مدد سے مانیٹرنگ جاری ہے۔جسکا مرکزی کنٹرول روم سیف سٹی میں قائم ہے۔سیف سٹی اسلام آباد کے کل 2066میں سے 2050کیمروںسے نگرانی و سرویلنس جاری ہے۔بہترین ٹیلی کمیونیکشن سسٹم کیلئے پانچ سال میں پہلی مرتبہ پولیس4Gنیٹ ورک کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔جلوس میں شامل عزاداروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر تکنیکی وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

09محرم الحرام کے روز مرکزی جلوس کے پیشہ نظر ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور وفاقی دارلحکومت کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجینسی نافذ کی گئی ہے۔کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے کوئیک ریسپانس فورس تیار ہے۔جلوس کی سکیورٹی کویقینی بنانے کیلئے بم ڈسپوزل سکواڈ جلوس کے راستوں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کلئیر کررہی ہے۔شہریوں کیلئے جلوس میں داخلے کیلئے پوائنٹ مختص کئے گئے ہیں جسکی نگرانی کیلئے پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔

خواتین کی چیکنگ کیلئے لیڈی پولیس اہلکار تعینات ہیں اور جلوس میں داخلے کیلئے علیحدہ سے انٹری پوائنٹ موجود ہیں۔ جلوس کی تمام تر سکیورٹی انتظامات کی نگرانی ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چھٹہ خود کررہے ہیں۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد میں امن و عامہ کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد پولیس ہماوقت تیار ہے۔کسی بھی عناصر کو امن وامان کی صورتحال کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔