بیلہ ،کھوسہ گوٹھ کن کا بچا بند آب برد انسانی آبادی جانی و مالی خطرات سے دوچار

مزید نقصانات کا اندیشہ ،مکین شدید خوف و ہراس کا شکار ہو گئے

پیر 8 اگست 2022 22:16

بیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2022ء) کھوسہ گوٹھ کن کا بچا بند آب برد انسانی آبادی جانی و مالی خطرات سے دوچار مزید نقصانات کا اندیشہ مکین شدید خوف و ہراس "کا شکار ہو گئے تفصیل کے مطابق حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے دریائے پورالی کے سیلابی ریلے سے کھوسہ گوٹھ کن بیلا کا بچا بند آب برد ہونے کے سبب علاقہ کی زرعی اراضیات مال مویشی اور گھر سمیت کھڑی فصلات.

(جاری ہے)

سیلاب کی نذر ہوگئی ہیں متاثرہ علاقہ مکین تاحال بے سر و سامانی کا شکار اور حکومتی امداد سے محروم ہیں آن لائن اور عوامی پریس کلب بیلا کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ مکینوں نے کہا کہ کھوسہ گوٹھ کن میونسپل کمیٹی بیلا میں شامل ہونے کے باوجود ضلعی و مقامی انتظامیہ کی توجہ سے محروم کسی سرکاری آفیسر یا امدادی اداروں نے دورہ کرکے نقصانات کے ازالے کیلئے اقدامات نہیں کئے انہوں نے کہا مزید سیلابی ریلوں اور بارشوں سے نقصانات کا اندیشہ ہے انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مراد خان کاسی اسسٹنٹ کمشنر بیلا کیپٹن (ر)حمزہ انجم اور رفاہی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ کھوسہ گوٹھ کن بیلا میں سیلاب کے نقصانات کا جائزہ لے کر متاثرین کی فوری بحالی اور امداد کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :